پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کی لہر برقرار ہے ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار کی حد عبور کرنے کے قریب ہے۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 726 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 731 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 850 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد سے تاریخی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ ’ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکا مل کر پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر کو ترقی دیں گے، ہم اس وقت اُس آئل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی‘۔