پنجاب حکومت نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت 5 لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور بلاسود قرضوں کے لیے 198 ارب 4 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست دی ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ نے اس گرانٹ کی سمری محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردی ہے۔ حکام کے مطابق رواں مالی سال میں کم بجٹ مختص ہونے کے باعث یہ سپلیمنٹری گرانٹ مانگی گئی ہے، جبکہ او ڈی پی بلاک سے فنڈز کے اجرا کی ڈیمانڈ بھی کی گئی ہے۔
منصوبے کے تحت مستحق افراد کو 15 لاکھ روپے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی توسیع سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔