موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، آؤٹ لک مثبت سے مستحکم

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، آؤٹ لک مثبت سے مستحکم

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی ہے۔ ایجنسی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔ موڈیز کے مطابق ریٹنگ میں یہ بہتری پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن اور آئی ایم ایف پروگرام میں جاری اصلاحات کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔

عالمی ایجنسی نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، تاہم پاکستان کو مستقبل میں بھی آفیشل پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت میں گامزن ہے اور جلد ہی ایک بین الاقوامی ایجنسی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *