پیٹرول، ڈیزل سستا ہوگا یا مہنگا؟ قیمتوں میں ردوبدل کا جائزہ مکمل

پیٹرول، ڈیزل سستا ہوگا یا مہنگا؟ قیمتوں میں ردوبدل کا جائزہ مکمل

پاکستان میں 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے نئی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ مکمل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 274 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے، جو اس وقت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہے۔

دوسری جانب، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے، جبکہ اس وقت فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 179 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7 روپے 11 پیسے کم ہوکر 163 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اوگرا نئی قیمتوں کی ورکنگ کی بنیاد پر 15 اگست کو سمری وفاقی حکومت کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزیرِاعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *