پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم: درخواست دینے کا طریقہ جانیے

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم: درخواست دینے کا طریقہ جانیے

حکومت پنجاب نے کسانوں کو جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے لیے پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم 2025 شروع کر دی۔ منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 20 ہزار گرین ٹریکٹر دیے جائیں گے، ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی براہِ راست سبسڈی دی جائے گی، تاکہ کھیتی باڑی زیادہ پیداواری، کم لاگت اور ماحول دوست بنائی جا سکے۔

یہ اسکیم 14 اگست 2025 کو پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران باضابطہ طور پر متعارف کرائی گئی۔ یہ صوبے کے سب سے بڑے زرعی معاونتی منصوبوں میں شامل ہے، جس پر اربوں روپے لاگت آئے گی اور جو چھوٹے اور بڑے دونوں پیمانے کے کسانوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

منصوبے کے تحت 20 ہزار ٹریکٹرز دیے جائیں گے، جبکہ خصوصی قرعہ اندازی میں 7 خوش نصیب کسانوں کو مفت ٹریکٹرز بھی ملیں گے۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے امیدوار کا پنجاب کا رہائشی، زرعی زمین کا مالک اور عملی طور پر کھیتی باڑی میں مصروف ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلباء کے لیے عمانی اسکالرشپ پروگرام 26- 2025 کا اعلان

یہ منصوبہ کسانوں کے مالی بوجھ میں کمی، جدید ٹریکٹرز کے ذریعے تیز کام کی تکمیل، ایندھن کی بچت اور ماحول دوست مشینری کے فروغ کے ساتھ بہتر پیداوار اور آمدنی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

درخواست دینے کے لیے امیدوار کو ویب سائٹ gts.punjab.gov.pk پر جا کر فارم میں ذاتی اور زمین کی تفصیلات درج کرنا، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا اور ستمبر 2025 سے پہلے جمع کرانا لازمی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *