واٹس ایپ کا نیااے آئی فیچر: چیٹنگ اب ہوگی زیادہ تیز، آسان اور اسمارٹ!

واٹس ایپ کا نیااے آئی فیچر: چیٹنگ اب ہوگی زیادہ تیز، آسان اور اسمارٹ!

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چیٹ کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے ایک نیا اور مفید فیچر ’’رائٹنگ ہیلپ‘‘ متعارف کرایا ہے۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور اس کا مقصد صارفین کو پیغامات لکھنے، ایڈٹ کرنے اور جواب دینے میں ذہین معاونت فراہم کرنا ہے۔

WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ پر گفتگو کو زیادہ فطری، تیز اور مؤثر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اگر صارفین کو درست الفاظ چننے میں مشکل پیش آئے، جلدی میں جواب دینا ہو یا پیغام کو بہتر انداز میں پیش کرنا ہو، تو یہ فیچر رئیل ٹائم میں تجاویز فراہم کرے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ دیگر اے آئی اسسٹنٹس کے برعکس، واٹس ایپ کا یہ فیچر ’’آن ڈیوائس انٹیلیجنس‘‘ پر مبنی ہوگا، یعنی پیغام کا تجزیہ براہِ راست فون پر ہی ہوگا اور کسی بیرونی سرور پر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا جادوئی فیچر! اب تصاویر حرکت بھی کریں گی

فیچر کے تحت اے آئی متعدد تجاویز دے گا، جن میں سے صارف اپنی پسند کی تجویز منتخب کر سکے گا۔ یہ فیچر اختیاری ہوگا اور بائی ڈیفالٹ غیر فعال رہے گا، جسے صارف سیٹنگز میں جا کر فعال کرے گا۔

فی الحال یہ آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے، جبکہ عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *