ایک چونکا دینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے ایک وہیل، ایک ٹرینر… اور ایک لمحہ جو سب کی سانسیں روک دیتا ہے!صارفین کے لیے یہ منظر بے حد دل دہلا دینے والا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران وہیل ٹرینر کا توازن دورانِ کرتب بگڑ جاتا ہے اور وہ آناً فاناً سوئمنگ پول میں ڈوب جاتی ہے۔
دعویٰ
مذکورہ وہیل ٹرینر کا نام جیسکا ریڈکلف ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پیسیفک بلیو میرین پارک میں پیش آنے والے واقعے میں اورکا (کلر وہیل) نے اپنی ٹرینر جیسکا ریڈکلف کو جان سے مار دیا ہے۔
وائرل ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وہیل کو ایسا کرنے کے لیے خون دکھا کر اُکسایا گیا تھا۔
دعوے کی حقیقت
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے، وائرل ویڈیو جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا ہے۔
I have jessica radcliffe video orca, jessica radcliffe orca attack video, video jessica accident orque!!
6 minutes video 👇 https://t.co/4DBCKycyxT pic.twitter.com/PgXYavYSgp— Burhan Khizer (@MeerKp20450) August 11, 2025

