گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب، 10 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات اور سڑکیں تباہ

گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب، 10 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات اور سڑکیں تباہ

ہیٹ ویو کے آخری مرحلے نے خطے کے گلیشیئرز پر شدید اثر ڈالا، جس سے ضلع غذر میں 8 اور ضلع دیامر میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ضلع غذر کے مشہور سیاحتی مقام خلتی جھیل کے گاؤں خلتی میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے آنے والا سیلاب گاؤں کو ملیا میٹ کر گیا، جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی ضلع کے دائین گاؤں میں ایک شخص اور یاسین میں بھی ایک شخص سیلاب کی نذر ہوگیا۔ ضلع دیامر بونیر میں ایک نوجوان بہن بھائی بھی سیلاب میں لاپتہ ہوگئے۔

غذر، دیامر، ہنزہ، نگر اور سکردو میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے پل، درجنوں مکانات، سرکاری عمارتیں، شاہراہیں اور زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا۔ گلیشیئرز پر کام کرنے والے ایک بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے نے جاری ہیٹ ویو کے باعث آج اور کل کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت کے دنیور نالے میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان اور ہنزہ، شاہراہ بابوسر، گلگت سکردو شاہراہ، گلگت چترال شاہراہ اور بالائی وادیوں کی کئی رابطہ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند ہوگئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *