چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں،تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرینگے، شہباز شریف

چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں،تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرینگے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں ایک منفرد مثال ہے اور حکومت اس تعلق کو مزید مضبوط اور بلند سطح تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بات انہوں نے چینی ملبوسات بنانے والی کمپنی چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ  کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور موجودہ دور میں دونوں کے معاشی روابط میں خوش آئند اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایران کو پر امن جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، شہباز شریف

شہباز شریف نے خواہش ظاہر کی کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں اپنی فیکٹریاں اور پیداواری یونٹس قائم کریں۔ انہوں نے چیلنج فیشن گروپ کے پاکستانی مارکیٹ پر اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس گروپ کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے اور متعلقہ حکام کو کمپنی کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک کے صنعتی شعبے کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے،اس سلسلے میں جلد ہی چین اور پاکستان کے درمیان کاروباری کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *