اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 1.32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں 1.46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 16 سینٹ بڑھا کر 11 ڈالر 73 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل جولائی میں یہ قیمت 11 ڈالر 57 سینٹ تھی۔

اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 15 سینٹ بڑھا کر 10 ڈالر 72 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جو جولائی میں 10 ڈالر 57 سینٹ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں،تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرینگے، شہباز شریف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *