مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ، چینی اور آٹے کی قیمتیں آسمان پر

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ، چینی اور آٹے کی قیمتیں آسمان پر

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہو گیا، چینی اور آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے گئیں۔

 وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں 0.31 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح میں 2.21 فیصد اضافہ ہوا۔

 ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء مہنگی، 9 اشیاء سستی جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی فی کلو 52 پیسے تک مہنگی ہوئی، آٹا 21 روپے 18 پیسے فی تھیلا مہنگا ہوا، ٹماٹر، مرغی، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش اور لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران کیلے کی فی درجن قیمت میں تقریباً 4 روپے کمی ہوئی، آلو کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 10 روپے 39 پیسے تک کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ،نئے اعدادوشمارسامنے آگئے

دال چنا، مونگ، مسور، گھی، نمک، چاول، دال مسور، چنے، چاول اور نمک بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جبکہ تازہ دودھ، دہی، سگریٹ، بریڈ سمیت 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *