پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کے فیلڈ مارشل اور فوج کا وقار مزید بلند ہوا، ریٹائرڈ بھارتی جنرل یش مور کا اعتراف

پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کے فیلڈ مارشل اور فوج کا وقار مزید بلند ہوا، ریٹائرڈ بھارتی جنرل یش مور کا اعتراف

بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی پالیسیاں ناکام ہیں اور آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا نے انتہائی منفی کردار ادا کیا۔

یش مور کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کےفیلڈ مارشل اور فوج کا وقار مزید بلند ہوا، یہاں تک کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاکستانی آرمی چیف کو دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان پر سوال نہیں اٹھایا۔

انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسیوں کے ساتھ جنگی ماحول میں رہ سکتا ہے؟

یش مور نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے کھلے عام جھوٹ بولے، اسلام آباد پہنچنے اور کراچی کو آگ لگانے جیسے دعوے کیے، مگر کسی نے انہیں روکا تک نہیں۔ ان کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی سلیبریٹیز اور یوٹیوبرز نے بھی غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب زبان استعمال کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ رافیل گرنے کے بعد بھارت سے کچھ بھی سنبھالا نہیں جارہا، یوم آزادی پر جھنڈابھی گرادیا

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران جو کچھ دکھایا وہ صرف کچرا تھا، جس نے میڈیا کو خود مضحکہ خیز بنا دیا۔ یش مور کے مطابق اس وقت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو کوئی سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہا تھا اور ان کی خبروں پر کوئی یقین کرنے کے لیے تیار بھی نہ تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *