وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحتی پابندیاں، عوام کیلئے اہم ہدایات جاری

وزیراعظم کی ہدایت پر  سیاحتی  پابندیاں، عوام کیلئے اہم ہدایات جاری

وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کی شدت کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے حکام کے مطابق آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیاحتی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اعلان میں کہا گیا کہ مون سون اسپیلز کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمدورفت محدود کی جائے، جبکہ ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت سیاحتی پابندیاں بھی نافذ کی جا سکتی ہیں۔

اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں، جبکہ سیاحتی مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سیاحتی مقام سے 4 من مضر صحت گوشت برآمد

Related Articles