خواتین کو مفت ای بائیکس دینے کا اعلان

خواتین کو مفت ای بائیکس دینے کا اعلان

سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے مقامی کاروباری برادری کے تعاون سے خواتین اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کے مطابق یہ پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد خواتین اساتذہ کو محفوظ اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

مفت ای بائیکس کے لیے درخواستیں رواں ماہ کے آغاز میں طلب کی گئیں اور اب تک 650 سے زائد اساتذہ درخواست دے چکی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی تھی۔

اہلیت کے معیار کے مطابق عمر کی بالائی حد 35 سال رکھی گئی ہے۔ مستقل اور کنٹریکٹ دونوں قسم کی اساتذہ درخواست دینے کی اہل تھیں، جبکہ بیوہ، طلاق یافتہ خواتین اور اپنے گھروں کی واحد کفیل خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آزادی آفر : اب ہونڈا بائیک 48 ماہ کی آسان اقساط پر حاصل کریں

حکام کے مطابق ای بائیکس کی تقسیم شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی۔

اس سے قبل یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے 14 خواتین اساتذہ کو ای بائیکس فراہم کی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف خواتین کی آمدورفت کے مسائل کم کرے گا بلکہ صاف توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *