راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ،الرٹ جاری

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ،الرٹ جاری

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مون سون کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث شہر اور اس کے گرد و نواح میں مزید بارشیں اور طوفانی ہوائیں آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون کی اس لہر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

متعلقہ اداروں کوحکام کی طرف سے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،انتظامیہ نے پانی کے بہاؤ اور ممکنہ نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کو فعال کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری، مزید کلاؤڈ برسٹ کے خدشات

الرٹ جاری ہونے کے بعدمتعلقہ محکمے اور عملہ مکمل تیار ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں ، مون سون کی موجودہ لہر کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز، جن میں ایف-6، جی-6، جی-8، آئی-8، ایف-10، جی-10، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ شامل ہیں  میں شدید بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں سب سے زیادہ بارش 47 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ گولڑہ میں 45 ملی میٹر اور ایچ-8 میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بارش کے پیش نظر مارگلہ ہلز کے ٹریلز کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہری محفوظ رہیں۔

راولپنڈی میں بھی مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جن میں ڈبل روڈ، سکس روڈ، کھنہ پل اور سیٹلائٹ ٹاؤن شامل ہیں۔ شمس آباد میں 16 ملی میٹر اور بوکرا میں 5 ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہیں، تاہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی جمع ہونے والے علاقوں میں غیر ضروری طور پر نہ جائیں اور حفاظتی اقدامات کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *