گوگل کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں میٹریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن اور ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق میٹریل 3 ایکسپیریسیو ڈیزائن کو سب سے پہلے جون میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے اس نئے ڈیزائن کو جی میل سرچ بار کا حصہ بنایا ہے، اس سے ہیمبرگر بٹن اور پروفائل سوئچر کو براؤزر سے باہر کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے سرچ ویو کو استعمال کرنے کا تجربہ بہتر ہوسکے، البتہ ابھی اس نئے ری ڈیزائن کو جی میل کے تمام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔
دوسری جانب جی میل میں ایک نیا فیچر مارک ایز ریڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے، اس فیچر کی آزمائش جون سے کی جا رہی تھی اور اب اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔
یہ فیچر جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کے لیے جی میل میں ڈیلیٹ اور ریپلائی بٹنوں کے درمیان ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔
اس فیچر کے تحت صارفین ای میلز کو سلیکٹ کرکے بس اس بٹن پر کلک کریں تو وہ ای میلز ان ریڈ (Unread) نہیں رہیں گی ، اس فیچر کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے، اگر وہ کسی ای میل کو پڑھنا نہیں چاہتے مگر ڈیلیٹ بھی نہیں کرنا چاہتے تو مارک ایز ریڈ بٹن کو استعمال کریں۔