حکومت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

حکومت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو کیش لیس معیشت کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لین دین کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

 وزیراعظم نے ہدایت دی کہ  راست  سسٹم کو ضلعی سطح پر نافذ کرنے کے لیے چیف سیکرٹریز وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون یقینی بنائیں۔

ڈیجیٹل آئی ڈیز اور انفراسٹرکچر

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے تحت ڈیجیٹل شناختی کارڈز تیار کیے جائیں گے، جن میں قومی شناختی کارڈ، بائیو میٹرک اور موبائل فون نمبرز کی معلومات شامل ہوں گی، انہی ڈیجیٹل آئی ڈیز کے ذریعے شہریوں کو سرکاری و نجی ادائیگیوں میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پرعالمی اعتماد میں اضافہ

مزید یہ کہ صوبائی حکومتوں نے گورنمنٹ ٹو پبلک اور پبلک ٹو گورنمنٹ ادائیگیوں کو “راست” نظام کے ساتھ منسلک کرنے میں خاصی پیشرفت دکھائی ہے۔

فائبر کنیکٹویٹی اور ادارہ جاتی تعاون

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے وفاقی ترقیاتی ادارے نے فائبر آپٹک کنیکٹویٹی پر رائٹ آف وے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس حوالے سے پاکستان ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

اجلاس میں شریک شخصیات

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *