سیلاب زدہ علاقوں میں فون کالز کا مسئلہ حل،متاثر ین کو بڑی سہولت فراہم

سیلاب زدہ علاقوں میں فون کالز کا مسئلہ حل،متاثر ین کو بڑی سہولت فراہم

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں موبائل صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔
اب متاثرہ علاقوں میں آن نیٹ وائس کالز بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ لوگ اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے بلا تعطل رابطے میں رہ سکیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس دوبارہ فعال کر دی گئی ہیں اور بقیہ سروسز بھی تیزی سے بحال کی جا رہی ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کی نگرانی چوبیس گھنٹے جاری ہے تاکہ صارفین کو رابطے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں دریاؤں کی طغیانی، مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال

ترجمان کے مطابق حالیہ سیلاب سے کئی موبائل اور فکسڈ لائن سائٹس متاثر ہوئی تھیں تاہم پی ٹی اے کی ٹیمیں وفاقی و صوبائی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ نیٹ ورک کو جلد از جلد مکمل بحال کیا جا سکے۔

اسی سلسلے میں بونیر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا جس میں وفاقی وزیر امیر مقام، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان، ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیٹ ورک بحالی کے اقدامات اور متاثرہ عوام کو فوری سہولتیں دینے کے لیے مزید حکمتِ عملی طے کی گئی ،پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹرز کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں کمیونیکیشن سروسز کی بحالی تیز رفتاری سے جاری ہے
تاکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *