جنگ میں ہماری ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی،محسن نقوی

جنگ میں ہماری ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری خفیہ ایجنسیوں اور مسلح افواج نے بہترین حکمتِ عملی اور بہادری کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کے چھ تباہ شدہ طیاروں کی ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں جو پاکستانی افواج کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اس جنگ کے دوران یکجا تھی اور تمام جماعتوں نے دشمن کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جبکہ اداروں کا کردار اس معرکے میں قابلِ تحسین رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :محسن نقوی کی افغان وزیر داخلہ سے اہم ملاقات،دہشتگردی کی روک تھام اور سرحدی نظم و ضبط پر اتفاق

محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش اور منصوبہ بندی کا ہمیں پہلے ہی علم ہو جاتا تھا، یہی وجہ ہے کہ بھارت کی کوئی بھی کارروائی اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سات میزائل داغے لیکن ایک بھی کامیاب نہ ہو سکا۔ نور خان ایئر بیس پر ہونے والا حملہ بھی مکمل طور پر ناکام ہوا اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جنگ کے دوران اپنے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے اور دشمن کو دفاعی پوزیشن پر جانے پر مجبور کر دیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق وہ اس جنگ کے براہِ راست عینی شاہد ہیں اور اس تاریخی معرکے میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام، مسلح افواج اور اداروں کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک محفوظ رہا اور دشمن کو ہر سطح پر شکست ہوئی۔

محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ فتح دراصل اتحاد، قربانی اور بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے، جس پر پوری قوم فخر کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *