سیلاب میں بہہ جانے والے انتہائی اہم جار پل، جو دیر اور باجوڑ کو ملاتا ہے، کے ٹوٹے ہوئے حصوں کی جگہ نئے پل کی تنصیب کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ پل نہ صرف رابطے کا ذریعہ ہے بلکہ علاقے کی اقتصادی اور سماجی سرگرمیوں کے لیے بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے۔پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کی بنیاد پر پل کی مرمت اور نئے حصے کی تنصیب میں مصروف عمل ہیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق نئے پل کی تنصیب کا کام جلدمکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد دیر اور باجوڑ کے درمیان منقطع رابطہ فوری طور پر بحال ہو جائے گا۔