ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں ،عوام نے مزیدکہا کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاک فوج دن رات عوام کی خدمت کے لیے موجود رہی۔
ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرین تک فوری امداد پہنچائی گئی، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :باجوڑ اور دیر کو ملانے والے پل کی بحالی پر پاک فوج کا کام تیزی سے جاری
اگر ہماری فوج نہ ہوتی تو شاید ہمیں کوئی سہارا نہ ملتا۔ یہی وہ فوج ہے جسے بعض لوگ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن یہی فوج ہماری مدد کے لیے مشینری، ہیلی کاپٹر اور تمام وسائل کے ساتھ پہنچی اور ہر مشکل لمحے میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی۔
ہم ان کے جذبے، قربانی اور خدمت کو دل سے سراہتے ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔