مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ

مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ

مودی سرکار عسکری ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے خطے کو نئی جنگ میں دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہے ، بھارتی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم، مودی سرکار جنگی سازوسامان کو ترجیح دے رہی ہے۔

مودی کی ناقص پالیسیوں نے خطے کو ایک نئے تصادم کے دہانے پر کھڑا کر دیا ، مودی سرکار کا سدرشن چکر مشن فوجی ناکامی چھپانے اور ہندو انتہا پسندی بڑھانے کی نئی سازش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور میں رافیل کے دعوے ناکام، بھارتی فضائیہ کی کارکردگی بے نقاب

مودی نے کرشن کے مذہبی استعارے کو فوجی منصوبے سے جوڑ کر فوج کو ہندوتوا سیاست کا ہتھیار بنا دیا۔

ٹربیون انڈیا کے مطابق مودی نے “سدرشن چکر” کے نام سے نئے فضائی دفاعی نظام کے قیام کا اعلان کر دیا،  یہ فضائی دفاعی نظام حملوں کو ناکام بنانے اورفوجی صلاحیت بڑھانے کیلئے تیار کیا جائے گا، بھارت کو غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کر کے خود انحصاری کی طرف جانا ہوگا۔

ٹریبیون انڈیا کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کو پہلے ہی “کویری انجن” کی ناکامی کا سامنا ہے، جس پر 1989 سے اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ لڑاکا طیاروں کے لیے انجن بھارت میں ہی تیار کیے جائیں گے، مودی کے مطابق یہ مشن “سدرشن چکر” خودمختاری ،تیز، درست اور موثر دفاعی ردعمل کی ضمانت ہوگا۔

یہ اعلان مودی سرکار کی ناکام عسکری پالیسیوں اور اندرونی دباؤ پر پردہ ڈالنے کی ایک اور کوشش ہے،مودی سرکار کے جھوٹے نعرے اور ناکام آپریشن سندور بھارتی فوج کی رسوائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دوٹوک بیانات پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

بھارت میں غربت، بھوک اور بے روزگاری کے باوجود مودی راج اسلحہ کی دوڑ میں مصروف ہے،مودی سرکار کا جنگی جنون بھارتی عوام کی محرومیوں اور خطے کے عدم استحکام کی اصل وجہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *