طلبا اور طالبات کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اہم اعلان

طلبا اور طالبات کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اہم اعلان

پاکستان کے ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ(یو ایس اے ٹی) 2025 کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ ان طلبا کے لیے لازمی ہے جو ملک کی مختلف جامعات میں انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ایچ ای سی‘ کا اسکالرشپ پر بیرون ملک جانے والوں سے متعلق بڑا اعلان

ایچ ای سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق یو ایس اے ٹی 2025 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹیسٹ 28 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگا۔ طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ  ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ etc.hec.gov.pk پر آن لائن درخواست دیں۔

’یو ایس اے ٹی‘ کا مقصد طلبا کی اعلیٰ تعلیم کے لیے تیاری اور اہلیت کا جائزہ لینا ہے۔ یہ ٹیسٹ ’ایچ ای سی‘ کے طے کردہ داخلہ معیار کے مطابق مختلف جامعات میں داخلے کے لیے معیار بن چکا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت، میرٹ، اور ملک بھر کے تمام طلباء کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

کون درخواست دے سکتا ہے؟

’ایچ ای سی‘ نے وضاحت کی ہے کہ جو طلبا  ’یو ایس اے ٹی‘ میں شرکت کے اہل ہیں ان میں وہ طلبا و طالبات جنہوں نے انٹرمیڈیٹ (ایچ ایس ایس سی) یا مساوی (گریڈ 12) تعلیم مکمل کر لی ہے، یا پھر وہ طلبا جنہوں نے اپنے فائنل امتحانات دیے ہیں اور نتائج کے منتظر ہیں، اپلائی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی دوبارہ تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

یہ پالیسی نئے پاس ہونے والے اور نتائج کے منتظر دونوں طلبا کو انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

رجسٹریشن کے دوران اگر طلبا و طالبات کو کسی قسم کی تکنیکی یا عملی دشواری کا سامنا ہو، تو ایچ ای سی نے اس کے حل کے لیے ایک آن لائن ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا ہے، جسے onlinehelp.hec.gov.pk پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

کمیشن سوشل میڈیا پر بھی یو ایس اے ٹی رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی مہم چلا رہا ہے، تاکہ طلبا کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں اور وہ مقررہ وقت پر رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے طلبا کو ’ایچ ای سی‘ کے آفیشل چینلز وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *