پاکستان اور چین کے درمیان ہتھیاروں کے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ پر مشاورت مکمل

پاکستان اور چین کے درمیان ہتھیاروں کے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ پر مشاورت مکمل

پاکستان اور چین کے درمیان ہتھیاروں کے کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر دسویں دوطرفہ مشاورت بیجنگ میں مکمل ہو گئی ہے، مشاورت میں دونوں ممالک نے علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین کا جعلی خبروں کے خلاف میڈیا تعاون پر اتفاق

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اعلیٰ سطح کی بات چیت کی قیادت پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری، سفیر طاہر اندرابی اور چین کی وزارتِ خارجہ کے محکمہ اسلحہ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل، مسٹر سن ژیابو نے کی۔

مشاورت کے دوران دونوں فریقین نے عالمی اور علاقائی امور پر جامع تبادلہ خیال کیا، خصوصاً جنوبی ایشیا کے استحکام اور سلامتی کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بات چیت میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ  اور حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) جیسے بین الاقوامی معاہدوں پر بھی بات کی گئی۔

دونوں فریقین نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے سیکیورٹی پر اثرات پر بھی غور کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان شعبوں میں ذمہ دارانہ جدت اور قواعد و ضوابط ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ، جوہری ٹیکنالوجی اور بیرونی خلا کے پرامن استعمال میں دوطرفہ تعاون بھی گفتگو کا ایک اہم پہلو رہا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور چین کا نیا علاقائی اتحاد ، بھارت کی اجارہ داری کو چیلنج

اپنے دورے کے دوران، سفیر طاہر اندرابی نے چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک انٹریکٹو راؤنڈ ٹیبل میں بھی شرکت کی، جس میں سابق سفارتکاروں، ماہرین، محققین اور تھنک ٹینک کے ارکان نے شرکت کی۔

پاکستان، چین مکالمہ برائے ہتھیاروں کا کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون کا ایک اہم جزو ہے۔ دونوں جانب کے حکام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ باقاعدہ مشاورتیں باہمی اعتماد اور سیکیورٹی سے متعلقہ معاملات پر تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ دوطرفہ مشاورت کا اگلا دور 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *