کراچی میں بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس صورتحال میں پاک فوج اور سندھ رینجرز کے اہلکار شہریوں کی مدد کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ اہلکار ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں مصروف ہیں اور خراب گاڑیوں کو کنارے پر کر دیا گیا ہے۔
مکینیکل ٹیم کے ہمراہ اہلکار خراب گاڑیوں کو درست کرنے میں بھی مصروف ہیں تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



