ہونڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم آسان اقساط پر حاصل کریں

ہونڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم  آسان اقساط  پر حاصل کریں

ہونڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم موٹر سائیکلوں کے لیے آسان اقساط پر خریداری کی اسکیم متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 3 اور 6 ماہ کی مدت کے لیے 0 فیصد منافع کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ 12، 18، 24 اور 36 ماہ کی مدت کے لیے 2.5 فیصد منافع لاگو ہوگا۔

ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے اورہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 170,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قسطوں کی رقم منتخب کردہ مدت کے مطابق مختلف ہوگی۔ پروسیسنگ فیس 3 ماہ کے لیے 5 فیصد، 6 ماہ کے لیے 8 فیصد جبکہ باقی تمام مدت کے لیے 2.5 فیصد لاگو ہوگی۔

ہونڈا سی ڈی 70 قسطوں کی تفصیل

قیمت: 159,900 روپے
3 ماہ (0% منافع): 53,300 روپے فی ماہ
6 ماہ (0% منافع): 26,650 روپے فی ماہ
9 ماہ: 20,465 روپے فی ماہ
12 ماہ: 16,445 روپے فی ماہ
18 ماہ: 12,010 روپے فی ماہ
24 ماہ: 9,798 روپے فی ماہ
36 ماہ: 7,595 روپے فی ماہ

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم قسطوں کی تفصیل

قیمت: 170,900 روپے
3 ماہ (0% منافع): 56,967 روپے فی ماہ
6 ماہ (0% منافع): 28,483 روپے فی ماہ
9 ماہ: 22,322 روپے فی ماہ
12 ماہ: 17,576 روپے فی ماہ
18 ماہ: 12,837 روپے فی ماہ
24 ماہ: 10,472 روپے فی ماہ
36 ماہ: 8,118 روپے فی ماہ

ہونڈا بائیک قیمتیں

ہونڈا CD70: 159,900 روپے
ہونڈا پریڈر (بلیک): 211,900 روپے
ہونڈا CG125: 238,500 روپے
ہونڈا CG150: 459,900 روپے
ہونڈا پریڈر 150F اسپیشل ایڈیشن: 503,900 روپے

یہ بھی پڑھیں: آزادی آفر : اب ہونڈا بائیک 48 ماہ کی آسان اقساط پر حاصل کریں

یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔ یہ اسکیم صرف بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہوگی۔ بکنگ کے لیے صارفین 021-111-225-111 پر بینک الفلاح سے رابطہ کر سکتے ہیں، تاہم درخواست دینے سے پہلے دستیابی کی تصدیق کرنا ضروری ہوگا۔

Related Articles