آپ کا موبائل بیلنس کہاں جاتا ہے؟ چونکا دینے والے انکشافات

آپ کا موبائل بیلنس کہاں جاتا ہے؟ چونکا دینے والے انکشافات

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ایک حالیہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی ایک معروف سیلولر کمپنی نے مالی سال 2023-24 کے دوران اپنے صارفین سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے مقررہ نرخوں سے زیادہ چارجز وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق، مختلف موبائل پیکجز کے نرخ PTA سے منظور شدہ تھے، تاہم کمپنی نے ان نرخوں سے تجاوز کرتے ہوئے صارفین سے مجموعی طور پر 6 ارب 58 کروڑ 30 لاکھ روپے اضافی وصول کیے۔ آڈٹ کے دوران منتخب ہفتہ وار اور ماہانہ پیکجز کا جائزہ تو یہ قیمتوں میں فرق سامنے آیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ PTA نے کمپنی کو ہر سہ ماہی میں 15 فیصد تک نرخ بڑھانے کی عمومی اجازت دی، جسے صارفین کے تحفظ کے اصولوں کے خلاف قرار دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں PTA کی ریگولیٹری نگرانی کو کمزور بھی کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی ڈیجیٹل دنیا میں پیش قدمی، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف

ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (DAC) نے PTA کو ہدایت دی کہ وہ کمپنی کی جانب سے نرخوں میں اضافے کی مکمل تفصیلات آڈٹ کو فراہم کرے، تاہم رپورٹ کے مطابق PTA مطلوبہ ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا۔

آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے تاکہ مستقبل میں صارفین کے حقوق کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *