اعلیٰ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، میجر جنرل عمر فرید ایڈیشنل سیکرٹری دفاع تعینات

اعلیٰ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، میجر جنرل عمر فرید ایڈیشنل سیکرٹری دفاع تعینات

وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر بیوروکریٹک تبادلوں کے سلسلے شروع کرتے ہوئے میجر جنرل عمر فرید کو فوری طور پر ایڈیشنل سیکرٹری دفاع (I) ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل عمر فرید، میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلےکر دئیے گئے : نوٹیفکیشن جاری

میڈیا رپوٹس کے مطابق تبادلے کے اسی سلسلے میں، سائرہ امداد علی، جو بی ایس-20 کی افسر ہیں اور وزارت تجارت میں خدمات انجام دے رہی تھیں، کو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی)، لاہور میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

دوسری جانب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ایک اہم پیش رفت کے تحت، وفاقی حکومت نے ڈاکٹر حمید عتیق سرور کو اسٹریٹجک ٹرانسفارمیشن یونٹ کے رکن کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔

وہ ریونیو سروس کے ریٹائرڈ بی ایس-22 افسر ہیں اور اب اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ ان کی تقرری ایک سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے، جہاں وہ ایف بی آر میں اہم اصلاحات کی نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:اقتدار کی رسہ کشی یا بیوروکریسی پر کنٹرول کی جنگ؟ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری آمنے سامنے

اسی دوران، نیشنل کمیشن فار ویمن کے سربراہ محمد اسماعیل اقبال کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں، جس سے ان کے ممکنہ تبادلے کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔

یہ تقرریاں حکومت کی جانب سے مختلف اہم شعبوں میں نظم و نسق بہتر بنانے اور اسٹریٹجک اصلاحات کے عمل کو مؤثر بنانے کے عزم کا حصہ ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *