چینی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ  تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارتِ خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

پاکستانی روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے بھی معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ دورے کے دوران اسلام آباد میں چھٹا پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ منعقد ہوگا جس میں وانگ ژی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اس ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی لیٹن آٹو کا پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز پلانٹ لگانے کا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *