پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کی تصحیح کا عمل آسان بنا دیا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کی تصحیح کا عمل آسان بنا دیا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کے نظام میں نئی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے تحت غلط ای چالان موصول ہونے پر شہری اب براہِ راست سیف سٹی کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے ویب سائٹ پر ای چالان ریویو فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے شہری اپنی شکایت کے ساتھ ای چالان کی تصاویر بھی بھیج سکیں گے۔

سیف سٹی کی ٹیم شکایات کی تصدیق کے بعد اگر غلطی ثابت ہو جائے تو چالان منسوخ کر دے گی۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق اس نئے فیچر کے بعد اب شہریوں کو ای میل کے ذریعے درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ خلاف ورزی پر ای چالان اب موبائل ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر بھی بھجوائے جا رہے ہیں۔

شہری اپنے تمام ای چالان اور تصاویر موبائل پر دیکھ سکتے ہیں جبکہ تمام ای چالان ایکسائز ڈیٹا میں رجسٹرڈ نمبر پر بھیجے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ای چالان اورہراسانی پر دولاکھ ٹرکوں نےبریک لگادی،مودی کا ڈیجیٹل انڈیا بیچ چوراہے بے نقاب ہو گیا

Related Articles