ایران کیساتھ معاہدہ ، سوشل میڈیا پر غلط معلوما ت پھیلائی جا رہی ہیں ، امریکی صدر کا اظہار برہمی

ایران کیساتھ معاہدہ ، سوشل میڈیا پر غلط معلوما ت پھیلائی جا رہی ہیں ، امریکی صدر کا اظہار برہمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق امن معاہدے کی مبینہ تفصیلات میڈیا میں سامنے آنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی میڈیا میں جو شرائط اور معلومات زیرِ گردش ہیں، ان کا اصل تحریری یا طے شدہ مذاکراتی نکات سے کوئی تعلق نہیں۔ ٹرمپ نے ان رپورٹس کو “جعلی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جو حقیقت کی عکاسی نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مفاہمتی یادداشت پر فریقین کے درمیان غیر معمولی حد تک اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ نہیں ہوا، مگر امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں ، جے ڈی وینس   

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران سے متعلق مالی امداد اور منجمد اثاثوں کی بحالی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ کسی معاہدے کے بدلے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ ڈیل اس نوعیت کی ہوگی جس میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جائے گا۔ اگر ایران اپنی ذمہ داریاں اور شرائط پوری کرتا ہے تو مستقبل میں معاشی فوائد اور مالی سہولتوں پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم یہ سب طے شدہ فریم ورک اور شرائط کے مطابق ہوگا۔

editor

Related Articles