جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ نہیں ہوا، مگر امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں ، جے ڈی وینس

جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ نہیں ہوا، مگر امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں ، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ابھی جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ نہیں ہوا، مگر امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا  کہ صدر ٹرمپ ابھی معاہدے کی منظوری کے لیے تیار نہیں، یہ کہنا مشکل ہے کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر کب دستخط کریں گے ، وہ مزید پیشرفت کے بعد ہی معاہدے کی توثیق کی پوزیشن میں ہوں گے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر کافی پیش رفت ہوئی ہے، ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ہم چند نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے، آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے کھلی رہے گی : امریکی وزیرخارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔

اس سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ نے امریکا اور ایران میں جنگ بندی میں توسیع سے متعلق معاہدے کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران تازہ حملوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے کی جزیات پر متفق ہوگئے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی حکام کی جانب سے تاحال منظوری نہیں دی گئی ہے۔

ویب سائٹ نے بتایا کہ ایم او یو پر دستخط حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد سب سے اہم سفارتی پیش رفت ہوگی، تاہم حتمی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، جے ڈی وینس

خیال رہے کہ تہران نے عالمی توانائی کی برآمدات کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھنے والی آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت کو مفلوج کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب امریکہ نے گذشتہ 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں کا شدید معاشی اور فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔

editor

Related Articles