آڈیٹر جنرل کی مالی سال 2023-24 کی رپورٹ میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں 165 ارب روپےکے مالی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیٹر جنرل کی مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں 36 کیسز میں 157 ارب روپے کی رقم وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیپرا قوانین کی 14 خلاف ورزیاں خزانے کو 3 ارب 74 کروڑ روپے میں پڑیں، سروس ڈیلیوری کے مسائل کی وجہ سے 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، ہیومن ریسورس سے متعلق 6 کیسزمیں 13 کروڑ 41 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔
آڈیٹر جنرل کی مالی سال 24-2023ء کی رپورٹ میں 58 آڈٹ پیراز کی نشاندہی کی گئی ہے، آڈٹ رپورٹ میں 103 ارب 70 کروڑ روپے کی ریکوری کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جنوری سے دسمبر 2024ء تک صرف ساڑھے 4 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔