فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات ،اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات ،اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیرِ خارجہ نے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے: چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو

 آئی ایس پی آر  کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس مستقل تعاون پر چین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کا اختتام خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کے ساتھ ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی، جس میں اعلیٰ سطحی وفود بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کے لیے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین کے بنیادی مفادات پر ہمیشہ غیر متزلزل مؤقف رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک-چین تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ صدر شی جن پنگ کی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اسی طرح چینی وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر بات ہوئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین “آہنی بھائی” اور ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے والے شراکت دار ہیں، جبکہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں جنہیں عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *