معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلہ 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلہ 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف بھارتی مزاحیہ اداکار اور پروفیسر جسوندرسنگھ بھلہ  65 برس  کی عمرمیں موہالی کے فورٹس ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

جسوندر بھلہ کی آخری رسومات 23 اگست کو بَلونگی میں ادا ہوں گی ، جسوندر بھلّا کے مخصوص اندازِ مزاح، برجستہ مکالموں اور سماجی طنز نے انہیں عوام میں غیر معمولی مقبولیت دلائی  اور فلمی دنیا میں وہ خاص طورکیری آن جٹا سیریز میں ایڈووکیٹ ڈھلوں کے کردار کے ذریعے عوام کے دل میں جگہ بنا گئے۔

 جسوندربھلا صرف ایک کامیاب فنکار ہی نہیں بلکہ ایک ماہرِ تعلیم بھی تھے،انہوں نے زرعی سائنس میں پی ایچ ڈی کی اور پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی لدھیانہ میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، ان کی شخصیت میں علم اور فن کا حسین امتزاج موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے رحمدل جج فرینک کیپریو نے موت سے قبل ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

جسوندر بھلا کا مزاح محض ہنسانے کے لیے نہیں تھا بلکہ اس میں معاشرتی مسائل پر باریک طنز اور اصلاحی پہلو بھی شامل ہوتے تھے، انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے ہنسی کو سوچ میں بدلنے کا فن سکھایا،ان کے مکالمے پنجابی عوامی کلچر کا حصہ بن چکے ہیں، پنجابی فلم انڈسٹری کے لیے جسوندر بھلّا کی وفات ایک بڑا نقصان ہے، وہ نہ صرف ایک عظیم مزاحیہ اداکار تھے بلکہ ایک سچے استاد اور دانشور بھی تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaswinder Bhalla (@jaswinderbhalla)

4 مئی 1960 ء کو دوراھا گاؤں لدھیانہ میں پیدا ہونےوالے جسوندر سنگھ بھلا کے والد برما پور گاؤں میں پرائمری سکول ٹیچر تھے،انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سینئر سیکنڈری سکول درا سے حاصل کی،نیو ایگری کلچر سائنس میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں پروفیسر کی حیثیت سے تعیناتی حاصل کی ،اداکاری کا آغاز 1988 میں چنکٹا 88 سے کیا،ان کی پہلی فلم ’’دلابھٹی‘‘ تھی، وہ فلموں میں اپنی بے ساختہ اداکاری اور بروقت جملے بازی کی وجہ سے مشہور تھے۔

ان کی مشہورفلموں میں ماحول ٹھیک ہے،جیجا جی،جنے  میرا دل لٹیا،کبڈی ونس اگین،پاور کٹ،اپن پھر ملیں گے،کیری آون جٹا،جٹ اور جولیٹ،کیری ان جٹا ٹو،اکشے،مسٹر اینڈ مسز 420 ریٹنز اوردیگر شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *