عوام کیلئے خوشخبری ، ایک ساتھ تین روزہ تعطیلات کا امکان

عوام کیلئے خوشخبری ، ایک ساتھ تین روزہ تعطیلات کا امکان

ملک بھر کے شہریوں کو ایک ساتھ  ماہ ستمبر میں تین دن کی متواتر تعطیلات کا موقع ملنے کا امکان ہے، جو کہ مصروف زندگی میں ایک خوشگوار وقفہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہِ ربیع الاول کا آغاز ممکنہ طور پر 24 اگست کو ہو سکتا ہے، جس کی پیش گوئی اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کر رکھی  ہے،  اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی، تو عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر 2025 بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

اس دن حکومتی سطح پر ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی ہے تاکہ لوگ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اس دن کو منا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

اس کے ساتھ ہی 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان آتا ہے، جس کے حوالے سے ممکنہ عام تعطیل کی توقع کی جا رہی ہے، کیونکہ یہ دن قومی تاریخ میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے مخصوص ہے۔ اگر اس دن چھٹی کا اعلان کیا گیا تو 7 ستمبر، بروز اتوار، کی معمول کی چھٹی سمیت یہ تین روزہ تسلسل بن جائے گا۔

تاہم، حکومت کی جانب سے جاری کردہ 2025 کے سرکاری تعطیلات کے شیڈول میں یومِ دفاع کے لیے کسی سرکاری چھٹی کا ذکر نہیں کیا گیا۔

 اس نوٹیفکیشن کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے لیے 5 یا 6 ستمبر کو تعطیل دی جا سکتی ہے، جس کا حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، متعدد سکول بند

اگر دونوں ایام پر چھٹی کا اعلان ہوتا ہے، تو شہریوں کو رواں سال ستمبر میں ایک نایاب طویل ویک اینڈ کا موقع میسر آ سکتا ہے، جسے لوگ تفریح، عبادت یا اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *