پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے پہلی مرتبہ آئس ہاکی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے شاندار کامیابی اپنے نام کی ،امریکہ میں منعقدہ لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں قومی ٹیم نے پیرو کو 1-6 سے شکست د یکر ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستانی اسکواڈ نے پورے ایونٹ کے دوران شاندار کھیل پیش کیا اور ایک بھی میچ نہ ہارنے کے باعث ناقابل شکست رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ

اسی ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ڈویژن ٹو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

کل 17 ممالک کی 62 ٹیموں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا،آئس ہاکی میں اس یادگار کامیابی کے بعد پاکستان میں اس کھیل کے فروغ اور نئی نسل کی دلچسپی بڑھنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *