گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس میں گلیشیئر پھٹنے پر پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا ،گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس کے علاقے تلی داس کے گاؤں روشان میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال نے مقامی آبادی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
گلیشئر پھٹنے سے دریائی پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے قریبی آبادی محصور ہو چکی ہے زمینی کٹاؤ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہےزمینی راستے متاثر ہونے سے مقامی افراد تک رسائی محدود ہو چکی جبکہ متاثرین فوری ریسکیو کے منتظر ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فوج کا سوات میں سیلاب میں ریسکیو آپریشن، عوام اورسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا
جی بی سکاؤٹس کوئیک ری ایکشن فورس کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیاہے جس کا مقصد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے۔
🚨🚨خیبرپختونخوا پاک آرمی فلڈ ریلیف آپریشن اپڈیٹ۔۔
پاک فوج کی کوششوں سے بونیر میں قادر نگر سے بھٹائی دارا جانے والی سڑک کھول دی گئی۔۔سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے pic.twitter.com/LXo0k1h4Qv— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 22, 2025