امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا متوقع دورۂ پاکستان ، تعلقات میں بڑی پیش رفت کی امید

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا متوقع دورۂ پاکستان ، تعلقات میں بڑی پیش رفت کی امید

  سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورۂ پاکستان پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ کے دورے کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ یہ دورہ ممکنہ طور پر اکتوبر کے مہینے میں متوقع ہے۔ اگر یہ دورہ عمل میں آتا ہے تو مارکو روبیو کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کا آخری دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تھے جنہوں نے ستمبر 2018 میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ برسرِاقتدار تھی۔

خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوبارہ بامقصد رابطوں کا آغاز متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق روبیو کے دورۂ پاکستان میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور خطے میں امن و استحکام کے

معاملات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ افغانستان کی حالیہ صورتحال، بھارت کے ساتھ تعلقات اور چین کے خطے میں بڑھتے ہوئے کردار پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق اگر یہ دورہ کامیاب رہا تو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نئی سمت متعین ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف سیاسی و اقتصادی تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ خطے کے امن پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *