دس ہزار مفت الیکٹرک موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع،رجسٹریشن شروع، مکمل تفصیل جانیں

دس ہزار مفت الیکٹرک موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع،رجسٹریشن شروع، مکمل تفصیل جانیں

 سندھ حکومت نے خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں باحفاظت اور سہل آمد و رفت فراہم کرنے کے لیے ایک بڑے اقدام کا آغاز کر دیا ہے، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 10 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے  ورکرز ویلفیئر درخواست دہندگان اپنے کوائف بھی ویب پورٹل کے ذریعے دیکھ سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی تقسیم جدید ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ یہ سہولت 20 سے 45 سال کی صنعتی کارکن خواتین کو دی جائے گی جبکہ اقلیتی برادری کے لیے 20 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی موٹر سائیکل، ہونڈا سی ڈی 70 کا نیاماڈل آگیا

شرائط کے مطابق موٹر سائیکل کم از کم سات سال تک فروخت یا منتقل نہیں کی جا سکے گی اور درخواست دہندہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔

شاہد تھہیم نے کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ یہ منصوبہ نہ صرف خواتین کو باعزت اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرے گا بلکہ روزمرہ کے اخراجات میں کمی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پرچم کا سفید رنگ اقلیتوں کے مساوی حقوق کی علامت ہے، اسی سوچ کے تحت اسکیم میں اقلیتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا جا سکے۔

یہ منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اور اسے سندھ حکومت خواتین و اقلیتوں کی شمولیت، مساوات اور خودمختاری کی جانب ایک خاموش انقلاب قرار دے رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *