خیبرپختونخوا حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں میں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے، مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد حکومت کے پاس ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا ہے۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے پیکج کی منظوری دے دی، ان شہداء کے لواحقین کو پولیس کے برابر کا شہداء پیکج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ  

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹس کے لواحقین کو 2، 2 کروڑ روپے کا پیکج دیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر کے عملے کے پانچوں افراد کنٹریکٹ ملازمین تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پائلٹس کے ورثاء کو اسکیل 19 پولیس افسر کے شہداء پیکج کے برابر پیکج دیا جائے گا۔ پائلٹس میں کرنل (ر) شاہد سلطان اور آفتاب شامل ہیں۔

فلائٹ انجینئر سلیم کے ورثاء کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا شہدا پیکج دیا جائے گا، دو کریو چیفس کے لواحقین کو ایک، ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام نے صارفین کی پسندیدہ سہولت اچانک چھین لی

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں موجود عملے نے دوسروں کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کو خصوصی پیکج دینے کی منظوری دی اور صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *