پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹی گیشن بھرتی کرنے کا اعلان

پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹی گیشن بھرتی کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے پولیس کی تفتیشی صلاحیت بڑھانے اور عوام کا اعتماد قائم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹی گیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک اہم اجلاس چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ سندھ پولیس کے تفتیشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ جرائم کی بروقت نشاندہی اور انصاف کی فوری فراہمی ممکن بن سکے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ پولیس کی تفتیشی کارکردگی بہتر ہونے سے عوام کا اعتماد بڑھے گا، جبکہ بہتر تفتیشی نظام نہ صرف انصاف کی فراہمی میں مددگار ہوگا بلکہ جرائم میں بھی نمایاں کمی لانے کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا 27 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان، سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی آسامیاں شامل

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اے ایس آئی انویسٹی گیشن کی بھرتی کے عمل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں گی تاکہ نئے افسران کو جلد از جلد محکمہ پولیس کا حصہ بنایا جا سکے۔

آئی جی سندھ نے اجلاس میں کہا کہ ان بھرتیوں کے بعد پولیس کی تفتیش کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ورانہ تفتیش سے انصاف کی فراہمی یقینی ہوگی اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ممکن ہوگا۔

ماہرین کے مطابق سندھ حکومت کا یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور پولیس کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج جوائن کرنے کا سنہری موقع، ملک بھر سے بھرتیوں کا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *