موسلادھار بارشوں کا امکان، خیبر پختونخواہ کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا

موسلادھار بارشوں کا امکان، خیبر پختونخواہ کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا

محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث
ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی ریلوں کا امکان ہے الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔خصوصاً اضلاع چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بالا و زیریں، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان۔پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں خصوصاً چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :کے پی حکومت کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو20,20 لاکھ امداد دینے کا اعلان
آندھی اور کڑک کے ساتھ بارش کے نتیجے میں کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، سڑک کنارے ڈھانچے، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

عوام اور سیاحوں کے لیے ہدایات
غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، خاص طور پر متاثرہ اضلاع میںدریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی چشموں کے قریب قیام نہ کیا جائےشمالی اضلاع کا سفر کرنے سے قبل سڑکوں اور راستوں کی صورتحال معلوم کی جائے۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ہدایات پر عمل کیا جائےہنگامی سامان جیسے پانی، خشک راشن، ٹارچ اور ابتدائی طبی امداد ہمراہ رکھا جائےموسمی صورتحال کے بارے میں جاری اپ ڈیٹس پر نظر رکھی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *