اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز کیوں بند کیے گئے؟ تفصیل جانئے

اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز کیوں بند کیے گئے؟ تفصیل جانئے

اسلام آباد میں شدید بارش کے پیش نظر مارگلہ ہلز کے تمام اہم ہائیکنگ ٹریلز کل بند رہیں گے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر 24 اگست 2025 کو ٹریل 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل بند رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں میں شدید بارش کی وارننگ دی ہے، ہائیکرز اور وزیٹرز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کل کسی بھی ٹریل پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اسلام آباد میں 24 اگست کو تمام مرکزی ہائیکنگ ٹریلز عام عوام کے لیے بند رہیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں کے دو نئے سلسلوں کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے غذر میں گلوف کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر خصوصی احکامات جاری کیے اور متاثرہ رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں ریسکیو ٹیموں اور مقامی رضاکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بارشوں کے نئے سلسلوں کے پیش نظر امدادی کام مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔

وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی کہ زیریں علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں کی جائیں، جبکہ ندی نالوں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات روکنے کے لیے قومی مہم چلائی جائے۔

Related Articles