بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند

بھارت کی جانب سے دوبارہ پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

ملتان کےعلاقوں میں کئی دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں اور متاثرین کی جانب سے ریسکیو کیمپ نہ قائم کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جس کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، شہباز شریف
قصور کے گنڈا سنگھ والا میں پانی کی سطح 21 فٹ تک بلند ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں سیلاب متاثرین کے انخلا کے عمل کو تیز کر دیا گیا اور دیگر اضلاع سے ریسکیو اہلکار اور کشتیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

بہاولپور میں ہیڈ اسلام پر بھی پانی کی سطح بڑھنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آ گئی ہے، جبکہ بہاولنگر میں عارضی بند ٹوٹنے کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،اسی دوران لیہ میں دریائے سندھ کی طغیانی سے پولیس چیک پوسٹ بھی بہا دی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *