معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے سابقہ اقدامات پر عوام سے معافی مانگی ہے، ڈکی بھائی نے کہا کہ وہ روسٹنگ کے دور میں ایسی ویڈیوز بناتے رہے جو مناسب نہیں تھیں اور اب انہیں اس پر افسوس ہے،انہوں نے کہامیں پوری پاکستانی قوم سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں

ڈکی بھائی نے بتایا کہ انہوں نے کچھ موبائل اپلیکیشنز کی پروموشن بھی کی مگر بغیر کسی تصدیق کے یہ کام کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہصرف اس بنیاد پر ان ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے کہ یہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران بھی دیکھنے کو ملی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ڈکی بھائی نے وی لاگز اور ویڈیوز میں گیمبلنگ کو فروٖغ دیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی

لیکن انہوں نے یہ غور نہیں کیا کہ ان ایپلیکیشنز کو پاکستان میں قانونی اجازت حاصل ہے یا نہیںیہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب مختلف صارفین اور مقامی حکام نے نشاندہی کی کہ ان کی پروموشنز بعض اوقات قانونی یا اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، جس کے بعد یہ مسئلہ زیادہ نمایاں ہوا۔

ڈکی بھائی نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنی ذمہ داری کا اندازہ نہیں تھا اور اب وہ مستقبل میں زیادہ محتاط رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ڈکی بھائی کا لاہور میں ڈریم ہاوس فراڈ نکلا ، کرائے کا گھر۔ پراپرٹی ڈیلر نے ساری حقیقت کھول دی
یہ واقعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر اثر و رسوخ رکھنے والے شخصیات کے لیے نہ صرف اخلاقی بلکہ قانونی ذمہ داری بھی اہم ہے، کیونکہ عوام پر ان کے اثرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *