مہوش قماس خان :راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سڑکیں اور گلیاں تالاب میں تبدیل ہو گئی ہیں اور کئی مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
بہارہ کہو کے علاقے میں اٹھال چوک ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں
مجموعی طور پر 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مقامی مقامات میں بارش کی تفصیلات یوں ہیں سیدپور 48، گولڑہ 43، بوکڑہ 17، شمس آباد 19، کچہری 14، پیرودہائی 7، گوالمنڈی 8 اور نیو کٹاریاں 16 ملی میٹر۔
یہ خبر بھی پڑھیں :موسلادھار بارشوں کا امکان، خیبر پختونخواہ کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا
نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 9 فٹ، جبکہ گوالمنڈی میں 5 فٹ تک بلند ہے۔ شدید بارش کے باعث راول ڈیم کے سپل وے بھی کھول دیے گئے تاکہ پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے اور مقامی علاقوں میں مزید نقصان سے بچا جا سکے جب کہ انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے ۔