ڈی آئی خان میں طوفانی بارش،مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق،40سے زائد زخمی

ڈی آئی خان میں طوفانی بارش،مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق،40سے زائد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والی طوفانی بارش نے شدید نقصان پہنچایا ہے، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق،40سے زائد زخمی ہوگئے ،مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے اور درخت اکھڑنے کی اطلاعات ہیں۔

11 ہزار وولٹ کے مین ٹاور کے گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے،پہاڑپور میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ گریڈ روڈ پر سولر پینل گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھاربارش، سڑکیں گلیاں تالاب بن گئیں

دیگر مقامات پر مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جس سے مجموعی اموات کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 60 سے زائد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی آئی خان منتقل کیا جا چکا ہے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

متعدد فیڈر ٹرپ کر چکے ہیں اور بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے،اسلام آباد میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث مارگلہ ہلز کے تمام اہم ٹریلز بند کر دیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آگئیں
وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں اور شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

editor

Related Articles