ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

سپارکو نے بھی ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کےقوی امکانات ظاہر کردئیے۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کےچاند کی پیدائش 23 اگست دن 11 بج کر6 منٹ پرہوگی،ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظرآنے کےقوی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھاربارش، سڑکیں گلیاں تالاب بن گئیں

ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 45 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا، بشرطیکہ موسم صاف رہے۔

سپارکو کےمطابق ممکنہ طورپریکم ربیع الاول 25 اگست بروز پیرکو ہوگی،چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، جس کے مطابق یکم ربیع الاوّل 1447 ہجری آج (24 اگست) کو ہے۔

حرمین کے ایکس اکاؤنٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ چاند نظر آنے پر مکہ میں کلاک ٹاور کو روشن کر کے ربیع الاوّل آنے کی خبر دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ 12 ربیع الاوّل 4 ستمبر 2025 کو ہوگی۔

ادھر عمان کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک میں ربیع الاوّل کا چاند 23 اگست کو نظر آگیا ہے اور (بروز اتوار) کو یکم ربیع الاوّل ہے، اس سے قبل کویت کی حکومت نے وزارتوں اور حکومتی اداروں میں 4 ستمبر بروز جمعرات کو یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کیجانب سے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف

خیال رہے عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ اہل ایمان اس دن رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن مناتے ہیں۔ اس دن مذہبی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، دعا کے لیے عوامی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *