مون سون سپیل، پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

مون سون سپیل، پنجاب میں  آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں مون سون کا آٹھواں سپیل جاری ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں 126، گجرانوالہ 75، سیالکوٹ 70، مری 68، جہلم 62، بہاولنگر 38، حافظ آباد 36، راولپنڈی 33، بھکر 31 اور چکوال میں 31 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور، ڈیرہ غازی خان، منگلا، شیخوپورہ، سرگودھا، اٹک، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ اور ساہیوال میں بھی بارشیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھاربارش، سڑکیں گلیاں تالاب بن گئیں

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا آٹھواں سپیل 27 اگست تک جاری رہے گا، بالائی پنجاب کے اضلاع مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی کر دی، خطے کے شکار اضلاع میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب،کے پی ،آزاد کشمیر میں طوفانی بارش سے 10افراد جاں بحق ، نشیبی علاقے زیرآب

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب، جہلم اور راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 75 فیصد تک بھر چکا ہے۔ بھارتی ڈیمز میں بھاکڑا 80، پونگ 87 اور تھین ڈیم 85 فیصد تک بھر چکا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *